27 ستمبر 2017 - 05:47
شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کا پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی شہر حلب کی کچھ مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں شہر حلب کی آزادی کے بعد شیعیان اہل بیت(ع) نے مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد کیا ہے۔
ان مساجد میں سے ایک جامع مسجد النقطہ ہے کہ جس میں مجالس اورعزاداری کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کو ان دنوں عبرتناک پے در پے شکستوں کا سامنا ہے اور اس گروہ کے زیرکنٹرول علاقے بھی یکے بعد دیگرے آزاد ہورہے ہیں۔

۔۔۔۔۔

/169